مدینہ منورہ (ممتاز احمد بڈانی) حکومت پاکستان نے مدینہ منورہ کے سابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو ’’ہلال پاکستان‘‘ کے سول اعزاز سے نواز دیا ہے۔ ’’ہلالِ پاکستان‘‘ کا سول اعزاز پاکستان کے لیے خدمات کے شعبے میں شہزادہ فیصل کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔