اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 12 دسمبر کو مزید دو ہزار 23 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 536 مرد، 412 خواتین اور ایک ہزار 75 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 93 گاڑیوں میں 182 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے ۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 11 دسمبر کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 26 ہزار 865 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری : حکام
Dec 14, 2023