اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترک فضائیہ کے کمبیٹ کمانڈر جنرل اسماعیل گنیکیا نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، بالخصوص دوطرفہ تربیت اور حالیہ مشترکہ منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت کے ساتھ ہوا بازی کی صنعت میں تعاون کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کو جدت سے ہمکنار کرنے کے لیئے جاری حکمت عملیوں اور فریم ورک سے آگاہ کیا جس میں نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی شمولیت، اہم انفراسٹرکچر کو تقویت دینے اور تربیتی شعبے کی ایک جامع تنظیم نو شامل ہے جس سے عصرحاضر کے فضائی جنگی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے گا۔
سربراہ پاک فضائیہ سے ترک فضائیہ کے کمبیٹ کمانڈر جنرل کی ملاقات
Dec 14, 2023