ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) ملزم نے ماں بہن، دو بہنوئی اور3 سالہ بھانجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلدگرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی، پولیس کے مطابق ملزم عمران نے محلہ ہیرا کالونی میں اپنی والدہ نسیم اختر، بہن فرحت نسرین، 3سالہ بھانجی نین تارا، بہنوئی ریٹائرڈ ریلوے ملازم عبدالقدیر اور محلہ نیلم جبار ٹائون میںعبدالخالق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر عبد الخالق کا بھتیجا اسامہ باہر آیا ملزم نے اس پر بھی فائرنگ کی جو شدید زخمی ہو گیا، جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار، اے ایس پی صدر سرکل محمد فہیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا افضل و دیگر پولیس جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔