اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے،منیر اکرم

Dec 14, 2023

 اسلام آباد (خبر نگارخصوصی)  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اگر حماس کو مورد الزام ٹھہرایا گیا اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا تو اس سے اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے جنرل اسمبلی سے خطاب  میں غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنا نے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود غزہ پر برساچکا ہے، ہیروشیما اور ناگا ساکی پر جو ایٹم بم گرائے گئے اتنا بارود غزہ پربرسایاگیا۔ منیر اکرم  نے مزیدکہا کہ اگر لوگوں کو آزادی اور عزت کا حق نہ دیا جائے، ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے، کھلی جیل میں رکھا جائے جہاں انہیں جانوروں کی طرح مار دیا جائے تو وہ یقینی طورپر غصے میں آئیں گے اور ایسا ہی سلوک کریں گے جیسا ان کے ساتھ کیا گیا ہو۔

مزیدخبریں