اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی اتوار 17 دسمبر کو پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرے گی، جس سے پارٹی قیادت خطاب کرے گی۔ سوشل میڈیا ٹیم 17 دسمبر کو رات 9 بجے ملکی تاریخ میں پہلے ورچوئل جلسے کی میزبانی کر رہی ہے۔