راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما ء امیدوار این اے 57 بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں ہم نے شہر میں پارٹی کو جوڑ کر رکھا ہے میں نے 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سب سے ذیادہ ووٹ حاصل کیے تھے لیکن دانستہ طور پر دھاندلی کرکے میرے مقابلے میں شیخ رشید کو جتوایا گیا لیکن اب اسے عبرتناک شکست دیں گے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا شہر کی ن لیگ کی سیاست کے سارے اچھے بچے ہمارے ساتھ ہیں جن کو بات کرنی نہیں آتی عوام میں ان کی کوئی سیاسی حیثیت بھی نہیں ہم نے دھڑے بندی ختمِ کرائی اور سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ میرے خاندان کی راولپنڈی کی سیاست میں ایک رتبہ ہے میرے والد سینیٹر چوہدری تنویر خان نے رواداری اور دوسرے کی عزت کرنے کی سیاست کو فروغِ دیا میرا سیاسی گھرانہ ہے ہر وقت ہمارے دروازے کارکنوں اور عام شہریوں کیلئے کھلے ہیں ہر جمعہ کو ہمارے گھر پر ان تمام لوگوں کے لیے کھانے کا وسیع انتظام ہوتا ہے تا کہ جو مسئلہ لے کر آئے اسے باعزت طور پر حل کیاجائے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ شہر میں 30/35 ہزار ووٹ لینے والے کارکنوں اور شہریوں دونوں سے دور ہیں جبکہ میرا گھرانہ سال بھر چوبیس گھنٹے کارکنوں اور شہریوں کی خدمتِ کیلئے ان کے درمیان موجود ہوتا ہے ۔