حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد کی خصوصی کاوش سے کسانوں اور زمینداروں کو سرکاری ریٹ پر یوریا کھاد کی فراہمی کے لیے پہلی ٹرین حافظ آباد پہنچ گی ۔کھاد بنانے والی اینگرو کمپنی کی 55بوگیوں پر مشتمل مال بردار ٹرین پر 20ہزار یوریا کھاد کی بوریاں پہنچ چکی ہیں جو ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ زراعت کے افسران کی نگرانی میں میرٹ اور منصفانہ طریقے سے کسانوں ، زمینداروں میں سرکاری ریٹ پر فروخت کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کسانوں اور زمینداروں کو کھاد کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات و اقدامات بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔
سرکاری ریٹ پر یوریا کھاد کی فراہمی، پہلی ٹرین حافظ آباد پہنچ گئی
Dec 14, 2023