استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما کن حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ن لیگ اور آئی آئی پی کی کمیٹیوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مشترکہ اجلاس ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، عطا تارڑ، ملک احمدخان جب کہ آئی پی پی کے اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال شریک ہوئے۔کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مشاورت کی گئی جب کہ آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے فہرست ن لیگ کمیٹی کے حوالے کردی۔آئی پی پی اور لیگی رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلف آپشنز پر غور کیا اوردونوں کمیٹیوں نے اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے کہا کہ کچھ روز میں ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی جب کہ کل دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی پیٹرن اِن چیف جہانگیر ترین لودھراں، پارٹی صدر علیم خان اور عون چوہدری لاہور جب کہ غلام سرور خان ٹیکسلا، عامر کیانی اور علی نواز اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق فرخ حبیب فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے اور انہیں عابد شیر علی والے حلقے کی بجائے کسی دوسرے حلقے سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔اس کےعلاوہ اسحاق خاكوانی وہاڑی، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ، گل اصغر، احسان ٹوانہ خوشاب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ذوالفقار چکوال، کرنل ریٹائرد محمد انور اٹک، اوکاڑہ سے صمصام بخاری، چوہدری نوریز شکور ساہیوال، کرنل ریٹائر ڈ ہاشم ڈوگر، سردار طالب نکئئ اور آصف نکئی قصور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر مراد راس لاہور، خالد محمود شیخوپورہ، سردار ایاز خان نیاز ی خانیوال، نعمان لنگڑیال ساہیوال، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کراچی سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔فیاض الحسن چوہان راولپنڈی، اجمل چیمہ فیصل آباد اور پارٹی رہنما چوہدری اختر اپنی بجائے بیٹے کو فیصل آباد سے الیکشن لڑائیں گے جب کہ مامون جعفر تارڑ حافظ آباد سے اور رانا نذیر کامونکی سے الیکشن لڑیں گے۔
آئی پی پی کا کونسا رہنما کہاں سے الیکشن لڑے گا، تفصیلات سامنے آگئیں
Dec 14, 2023 | 11:39