غیر قانونی لداخ یونین ٹیرٹری کو تسلیم نہیں کیا، چین

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے کبھی بھی نام نہاد لداخ یونین ٹیرٹری کو کبھی تسلیم کیا ہے نہ کریں گے  ۔ اسے بھارت نے یکطرفہ طور پر اور غیر قانونی طور پر قائم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے نام نہاد لداخ یونین ٹیریٹری کو کبھی تسلیم نہیں کیا، جسے بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 11 دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر مبنی آرٹیکل 370 کے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کا ساتھ دیتے ہوئے جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا جس پر مختلف ممالک میں تشویش پھیل گئی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤنینگ کا کہنا ہے کہ لداخ یونین ٹیریٹری کا سیٹ اپ بھارت نے یکطرفہ طور پر قائم کیا، بھارتی سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ چین کی ملکیت رہی ہے، بھارتی عدالت کے فیصلے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کا ساتھ دیتے ہوئے ترک حکومت کا بھی کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے 3 روز قبل کردہ فیصلے پر تشویش ہے۔ مسئلۂ کشمیر 2 ممالک کے مابین کشیدگی کا باعث ہے جس کے حل کیلئے عالمی قوانین اور مذاکرات واحد راستہ ہیں۔ماضی میں بھارت نے 5اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے بعد کشمیر میں لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی بندش سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن