لندن(ثناء نیوز) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے کہا ہے کہ صدر باراک حسین اوباما کی قیادت میں امریکی انتظامیہ نے جنوبی اشیاء کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔ اخبار نے پاکستان کا دورہ کرنے والے صدر امریکہ باراک اوباما کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ انہوں نے پاکستان میں صورتحال کو خطرناک قرار دیا ہے جہاں طالبان اور القاعدہ اسلامک سٹیٹ آف وزیرستان کا اعلان کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں پر ڈرون بمباری کے باوجود ایجنسی میں طالبان کا کنٹرول ہے اور پاکستانی فوج قتل عام کے ڈر سے بیرکوں تک محدود ہے۔ اخبار کے مطابق ہالبروک کو نئے امریکی صدر نے بہت زیادہ اختیارات کے ساتھ پاکستان بھیجا تھا ایک سفارتکار کے مطابق پاکستان نے ابھی ٹمپریچر کا احساس نہیں کیا۔