صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر فوج مدد نہ کرتی تو طالبان اسلام آباد میں داخل ہو چکے ہوتے۔

Feb 14, 2009 | 08:57

سفیر یاؤ جنگ
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ طالبان پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یہاں طالبان بڑی تعداد میں موجود ہیں اوران کا اثرو رسوخ سوات اور پشاور تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ طالبان ہمارا انداززندگی بدلنا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال پر صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں حکومت کے ساتھ ہیں لیکن قبائلی علاقوں میں طالبان ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس میں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ماضی کی حکومتوں نے طالبان کے خطرے سے نمٹنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا جبکہ ہماری حکومت ایسا نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان کی جانب سے اب تک چھ سو سے زائد دہشت گردی کے واقعات میں دو ہزار کے قریب پاکستانی جان بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایک لاکھ بیس ہزارسے زائد فوجی طالبان سے لڑنے میں مصروف ہیں، طالبان نے محترمہ بینظیر بھٹوکو شہید کیا اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے طالبان کی طاقت کا خاتمہ کر دیا جائے۔
مزیدخبریں