پاکستان آج آئی ایم ایف کو مزید ساڑھے چارارب ڈالرقرضہ کے لیے درخواست دے گا۔

Feb 14, 2009 | 09:07

سفیر یاؤ جنگ
دی نیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ درخواست آج دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو دی جائے گی۔ سیکرٹری فنانس وقار مسعود کی سربراہی میں پاکستانی وفد پہلے ہی دبئی پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد انٹرنیشنل مانٹیری فنڈ کو بریفنگ دے گا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مقررکردہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں،اس لیے سات اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی بجائے بارہ اعشاریہ ایک ارب ڈالر قرضہ پاکستان کا حق بنتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات سولہ فروری کو ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین مزید بات چیت کے لیے پچیس فروری کو دبئی جائیں گے۔
مزیدخبریں