ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کی چار مارچ سے شروع ہونے والی دس روزہ جنگی مشقوں کو پاک بحریہ امن مشقوں کا نام دیا گیا ہے اور یہ مشقیں چودہ مارچ تک بحرہند میں جاری رہیں گی ۔ ان مشقوں میں امریکہ، برطانیہ ، فرانس سمیت دیگر ممالک کی بحری افواج بھی حصہ لیں گی ۔ بحرہند میں شروع ہونے والی ان جنگی مشقوں کا بنیادی مقصد پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت کو مزید مربوط بنانے سمیت پاک بحریہ کے جنگی تجربے میں اضافہ ہے