لبنان میں سابق وزیراعظم رفیق الحریری کی چوتھی برسی کے موقع پربیروت میں ہزاروں افرادنے ریلی نکالی

Feb 14, 2009 | 13:24

سفیر یاؤ جنگ
شرکاء نے پرچم اورپلے کارڈز اُٹھارکھے تھے۔اس موقع پرسکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سابق لبنانی وزیراعظم کی برسی کے موقع پرمختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔رفیق الحریری چودہ فروری دو ہزار پانچ کو بیروت میں اپنے بائیس ساتھیوں کے ہمراہ کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ رفیق الحریری انیس سوبانوے سے انیس سو اٹھانوے تک اورپھردو ہزار سے دوہزار چارتک لبنان کے وزیر اعظم رہے ۔ انہوں نے بیس اکتوبر دوہزار چار کو اپنے عہدے سے استعفٰی دیا۔سابق لبنانی وزیر اعظم کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا بتیس رکنی کمیشن ان دنوں شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود ہے۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے رفیق الحریری کی برسی پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ رفیق الحریری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اقوام متحدہ کی پوری مدد کرے گا۔
مزیدخبریں