بھارتی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان کو اتوار کی شام دہلی پہنچنے پرقانونی اجازت سے زیادہ رقم رکھنے پر روک لیا گیا اوران سے ایک لاکھ چوبیس ہزارامریکی ڈالرز برآمد کئے گئے۔ بھارتی حکام نے ایئرپورٹ پرتقریبا ساڑھے چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد راحت فتح علی خان کو باقاعدہ طورپر گرفتارکرکے انہیں آج عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کے گروپ کے دیگر سولہ ارکان جن میں ان کے بھارت میں مینجرچتریش شری واستو بھی شامل ہیں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے پاکستانی گلوکار کو رقم بھارت میں ان کے مینجرچتریش شری واستو نے ایک نجی کمپنی کی جانب سے دہلی ایئرپورٹ پر دی تھی۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ راحت فتح علی خان نے اتنی زیادہ غیرملکی کرنسی کو پہلے سے ڈکلئیرنہیں کیا تھا۔ بھارت میں پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ہتک آمیزرویہ کوئی نئی بات نہیں، ان سے پہلے بھی کئی مرتبہ پاکستانیوں کے ساتھ نارواسلوک روا رکھا گیا ہے جبکہ انتہا پسند ہندو انہیں دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں، واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کو فن فیئرسمیت تین بھارتی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ \\\"