لاہورہائیکورٹ فل بنچ نےصدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے خلاف کیس کی سماعت اکیس فروری تک ملتوی کردی ۔

Feb 14, 2011 | 06:59

سفیر یاؤ جنگ
صدر زرداری کے دو عہدوں کے خلاف درخواست پاکستان لائرز فورم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم فل بنچ کررہا ہے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نےعدالت کوبتایا کہ اخبارات میں صدر زرداری کی کرپشن کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں لٰہذا ان کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت ریفرنس قائم کیئے جائیں۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اخبارات کی ہر خبر کا نوٹس لینا شروع کردیا جائے تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ سماعت کے بعد فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت اکیس فروری تک ملتوی کردی۔ کیس میں عدالتی معاون اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل جاری ہیں۔
مزیدخبریں