فیصل آباد ، لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت صعنتوں کو سترہ فروری تک گیس کی سپلائی معطل ۔

Feb 14, 2011 | 08:08

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب میں گیس کے بحران کی وجہ سے فیصل آباد ریجن کی چارسوپچاس فیکٹریوں کو سترہ فروری تک گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت برقرار رہنے کی وجہ سے آئندہ دو ہفتوں تک گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی کا امکان نہیں ۔ دوسری جانب فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ۔ اور مزدروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں ادھرٹیکسٹائل تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کی گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں ہو رہی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دوماہ کے دوران ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔
مزیدخبریں