اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں راحت فتح علی خان کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر سے بات چیت میں فوری طور پر راحت فتح علی خان کی حفاظتی تحویل ختم کرنے کے لیے کہا ہے۔ ادھر نیو دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن نے دورکنی ٹاسک فورس بنادی ہے جو معاملے کی چھان بین کے لیے راحت فتح علی خان سے ملنے کے لیے انڈین ڈیپارٹمنٹ ریوینیو انٹیلی جنس میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے راحت فتح علی خان سمیت تین افراد کے علاوہ ان کی ٹیم کے بارہ ارکان رہا کردیئے ہیں۔