مرنے والے تیرہ افراد کا تعلق ایک ہی مسیح خاندان سے ہے جن کی تدفین راولپنڈی کے علاقے کالا خان میں کردی گئی ہے۔بس نارووال سے بارات لے کر واپس راولپنڈی جارہی تھی کہ کسووال کے قریب گیس ختم ہونے پر اس کا انجن بند ہوگیا۔ڈرائیور نے بس پٹرول پر کرنے کی کوشش کی جس کیوجہ سے چند قطرے پٹرول گرم انجن پر گرگیا اور اُس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے ساری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ باسٹھ زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں حنیفہ بی بی ، بنتی بی بی ، عارف مسیح ، عنائت مسیح ، کارو، نسیم اختر ، مریم ، کلی بی بی ،مہوش اور مقدس شامل ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے مرنے والوں کے ورثہ کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔