بھارتی حکام نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو چوبیس گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے

Feb 14, 2011 | 14:39

سفیر یاؤ جنگ
نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کوجنہیں اتوار کی شام دہلی ایئرپورٹ پر ایک لاکھ چوبیس ہزار ڈالر کی رقم رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا چوبیس گھنٹے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس حکام نے راحت فتح علی خان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک بھارت چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پاکستانی گلوکار کو برآمد ہونے والی رقم کا تین گنا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ ساتھ حراست میں لئے گئے ان کے دوساتھیوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہےتاہم تینوں کو سترہ فروری کو دوبارہ تحقیات کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے تحقیقات مکمل کرانے کے سلسلہ میں بھر پور امداد کی یقین دہانی کروائی ہے
مزیدخبریں