پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے حمید گل کا کہناتھا کہ مغرب کا سورج غروب ہورہا ہے۔ مغرب کی معیشت اور ثقافت زبوں حالی کا شکار ہیں۔ امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا ہے اور اب وہ اس کا بدلا پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو مصر جیسے انقلاب کی ضرورت نہیں ہے۔ مصر میں صرف چہرہ بدلا ہے نطام نہیں۔ پاکستان کو نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں خونی نہیں نرم انقلاب کی ضرورت ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ریمنڈ سفارتی اہلکار نہیں ہے۔ اگر حکومت نے اس کو چھوڑا تو میں سب سے پہلے اپنی پرانی وردی پہن کر حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کروں گا۔