وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرسے ملاقات ہوئی دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات جاری ہیں

Feb 14, 2011 | 17:24

سفیر یاؤ جنگ
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر نے ملاقات کے دوران کہا کہ کویت پاکستان کو قریبی برادر ملک سمجھتا ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تعاون کرے گا۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاکہناتھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کویت پارلیمنٹ کے قائم مقام سپیکر عبداللہ یوسف الرومی سے بھی ملاقات کی اورپارلیمنٹ کادورہ بھی کیا۔اس سے پہلے ائیرپورٹ پرانکے ہم منصب شیخ ناصرمحمد الصبا نے وزیراعظم استقبال کیا ۔ وزیراعظم دو روزہ دورہ کے دوران کویت کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، راجہ پرویزاشرف اورسلیم مانڈی والا بھی شامل ہیں۔
مزیدخبریں