پيپلزپارٹی پنجاب کے صدرامتيازصفدر وڑائچ نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور پارٹی کي جانب سے پيش کردہ انیس نکاتی ايجنڈے پرعملدرآمد کرے ۔

Feb 14, 2011 | 17:31

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں پاکستان پيپلزپارٹی کے پنجاب آفس ميں ضلع سيالکوٹ اور نارووال ميں پارٹی کے تنظيمی امور کا جائزہ لينے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد پريس کانفرنس کرتے ہوئے اميتازصفدر وڑائچ نے کہا کہ راجا رياض نے پنجاب ميں امن امان کی صورتحال بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے ليے انیس نکاتی اينجڈا پيش کيا ہے ۔ پيپلزپارٹی پنجاب اس ايجنڈے کی مکمل حمايت کرتی ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قريشی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب ميں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قيادت اس حوالے سے تمام بيانات کا جائزہ لينے کے بعد فيصلہ کرے گی۔
مزیدخبریں