سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئےسی ڈی اے نےاسلام آباد میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریش کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن کے دوران بنی گالہ اور انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی گئی، چیئرمین سی ڈی اے امتیازعنایت الہی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ آپریشن کے دوران کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور آپریشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کوبھی باقاعدہ آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قابضین رضاکارانہ طور پر قبضے ختم کردیں بصورت دیگر انہیں کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔