یمن میںتیسرے روز بھی صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج جاری رہا ،پولیس اور مظاہرین کےدرمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

یمن کےدارالحکومت صنعا میں ہزاروں مظاہرین نے ، جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔ صدارتی محل کی جانب مارچ کیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت تبدیل کی جائے اور صدر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ۔ القاعدہ کےخلاف جنگ میں امریکہ کے مضبوط اتحادی صدرعلی عبداللہ انیس سو اٹہتر سے یمن میں اقتدار میں ہیں۔ انھوں نے دو ہزار تیرہ میں حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کررکھا ہے لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن