وینزویلا کے صدرہوگوشاویز نے اپوزیشن کی جانب سے ملک میں مصر کی طرز پر حکومت مخالف مظاہروں کے خدشے کو مسترد کر دیا

Feb 14, 2011 | 18:05

سفیر یاؤ جنگ
ہوگوشاویز نے ناقدین کے اس تاثرکومسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ان کے بارہ سالہ اقتدار کو ایسی بغاوت کا سامنا ہوسکتا ہے جیسی بغاوت حسنی مبارک کیخلاف ہوئی۔ صدرشاویزکا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا سوچنا اپوزیشن کی خام خیالی ہے اوراپوزیشن ان کی پالیسیوں کی کامیابی سے خائف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کے صدر کے خلاف بغاوت کو عرب دنیا کی مکمل حمایت حاصل تھی ۔ یاد رہےکہ دوہزار ایک میں وہنزویلا کی اپوزیشن نے ایک بڑے احتجاج میں ہوگوشاویزسے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزیدخبریں