کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرملا جلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

Feb 14, 2011 | 18:25

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران بارہ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں بھی کامیاب رہا۔ بارہ ہزار بیالیس پوائنٹس کی سطح پراوجی ڈی سی ، پاکستان آئل فیلڈ، نیشنل بینک اور ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرزمیں فروخت کے باعث انڈیکس بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح برقرارنہ رکھ سکا اور کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارنو سو چھیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے کئی روز کی مندی کے پیش نظرانتہائی محتاط رویہ اختیار کئے رکھا۔ مارکیٹ چھ کروڑ اٹھاسی لاکھ شیئرزتک محدود رہی۔ پیر کے روز سب سے زیادہ کاروبارنشاط چنیاں کے شیئرزمیں ہوا۔ دوسری طرف اینگرو کارپوریشن کی جانب سے شیئرز ہولڈرز کو دو روپے نقد منافع اور بیس فیصد بونس شیئرز دینے کے اعلان نے بھی مارکیٹ کو سپورٹ دی۔
مزیدخبریں