پی ایس او نے پاور کمپنیوں کوواجبات کی ادائیگی کے لئے دی جانے والی مہلت بارہ ربیع الاول کے باعث جمعرات تک بڑھا دی

Feb 14, 2011 | 18:28

سفیر یاؤ جنگ
پی ایس او ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کا زیرگردشی قرضہ ایک سو پچپن ارب روپے ہوگیا ہے، پی ایس او نے واپڈا سے پینتالیس ارب روپے، حب پاور سے باسٹھ ارب جبکہ کیپکو سے پچیس ارب روپے لینے ہیں۔ پاور سیکٹرکی جانب سے پی ایس او کو گزشتہ ماہ سات جنوری کو ادائیگیاں کی گئی تھیں اور پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی کے لئے پاور سیکٹر کو چودہ فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ پی ایس او ان کپمنیوں کوفرنس آئل کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔
مزیدخبریں