معروف برطانوی فٹ بائولر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریا بیکہم کی فیشن کولیکشن کو نیویارک میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ فیشن ویک کے دوران ماڈلز نے انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی کےموسم سرما کے ملبوسات زیب تن کیئے اور کیٹ واک کی۔ ان ملبوسات کو فیشن کے دلدادہ افراد نے خوب سراہا ہے۔ یہ فیشن ویک نیویارک میں سترہ فروری تک جاری رہے گا۔