اب بھی کہتا ہوں حج آپریشن میں حامد سعید کاظمی میں ملوث ہیں: سابق سفیر شیرزئی

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر عمر خان شیرزئی نے اپنی مدت ملازمت میں9 توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ عمر خان شیرزئی کی توسیع شدہ مدت ملازمت 31 جنوری 2011ء کو ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے حکم کے تحت انہوں نے ریاض میں سفارت خانے کے ایک افسر ایاز خان کو چارج دے دیا ہے اور مدت ملازمت میں توسیع کیلئے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے، مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شیرزئی نے کہا ہے کہ میں نے حج کرپش کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اب بھی کہتا ہوں کرپشن میں سابق وزیر حامد سعید کاظمی ہی ملوث ہیں، میں اس سلسلے میں عدالت عظمٰی کی ہر طرح مدد کرنے کو تیار ہوں، سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن میں کرپشن کے بنیادی مطلوب شخص کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں، اور اسی کام میں میری گاڑی کو بدترین حادثہ ہوا جسکے نتیجے میں مجھے چوٹیں آئی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔ واضح رہے کہ سابق سفیر شیرزئی سعودی عرب میں پاکستان حج مشن میں سیکنڈ سیکرٹری کے عہدے سے کام کر رہے ہیں، اس دوران وہ ہیڈ آف چانسلری اور قونصل جنرل کے عہدے کے پر فائز رہے۔
شیرزئی

ای پیپر دی نیشن