پشاور ایئر پورٹ پرحساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا۔

زیر حراست ولیم آرتھر پشاور میں امریکی کونسل خانے کا اہلکار بتایا جارہا ہے جسے آج صبح چھ بجے پی آئی اے کی فلائیٹ کے ذریعے اسلام آباد روانگی سے قبل حراست میں لیا گیا۔ولیم کے قبضے سے نائن ایم ایم کی سترہ زہریلی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ولیم آرتھر کو اپریل دوہزاردس میں ویزہ جاری کیاگیا تھا جسے مزید تحقیقات کے لئے تھانہ غربی منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن