عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالربڑھ گئی، پاکستان میں بھی فی تولہ سونا سو روپے بڑھ کراٹھاون ہزارچھ سوروپے ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالراضافے کے بعد سترہ سوانتیس ڈالرہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونا سوروپے بڑھ کر اٹھاون ہزار چھ سو روپے کا ہوگیا۔کراچی سمیت ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت چھیاسی روپے اضافے کے بعد پچاس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہوگئی۔گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سونے میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب دنیا بھر میں سونا مہنگا ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ای پیپر دی نیشن