وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کے موقع پر ایم کیو ایم پھر ”غائب“ق لیگ اور اے این پی نے ساتھ دیا

Feb 14, 2012

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلا ف توہین عدالت میں فرد جرم عائد کئے جانے کے موقع پر حکومت کی اہم حلیف جماعت متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر ”غائب“ ہوگئی تاہم (ق) لیگ اور اے ین پی نے پھر کھل کر ساتھ دیا۔ (ق) لیگ کے صدر شجاعت حسین اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں آمد سے پہلے ہی وہاں پہنچ چکے تھے جبکہ فاٹا کے پارلیمانی لیڈر اور حکومتی حلیف منیر اورکزئی بھی وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ میں موجود تھے۔ ایم کیو ایم کا کوئی لیڈر گزشتہ سماعت پر بھی وزیراعظم کے ساتھ سپریم کورٹ نہیں گیا تھا۔ بعدازاں یہ کہا تھا کہ وہ بروقت اطلاع نہ ملنے پر نہیں پہنچ پائے تھے تاہم اس بار بھی ایم کیو ایم کا کوئی رہنما وزیراعظم کے ساتھ موجود نہیں تھا اس معاملے میں ایم کیو ایم نے خود کو حکومت سے دور رکھا ہے۔
مزیدخبریں