اقتدار کے ایوانوں سے بار بار آئین اورقومی اداروں پرڈرون حملے کئے جارہے ہیں:مرغوب احمد

Feb 14, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے اقتدار کے دوام کیلئے عدلیہ سمیت قومی اداروں کویرغمال بناناچاہا مگران کی عدلیہ پرحملے والی غلطی نے بازی پلٹ دی۔اقتدار کے ایوانوں سے بار بار آئین اورقومی اداروں پرڈرون حملے کئے گئے،اب ان کامحاسبہ اورمحاصرہ ہوگا۔ نااہل حکمران ادارو ں کاکچھ نہیں بگاڑسکتے مگران کی مسلسل حماقت سے معیشت کاحلیہ ضروربگڑگیا ہے۔ 

مزیدخبریں