واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں 2011ءکے دوران پیدائش کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آن لائن میڈیکل جرنال ” پیڈیا ٹرکس“ کی رپورٹ کے مطابق 2011ءمیں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مجموعی طور پر 39 لاکھ بچے پیدا ہوئے جو 2009ءکے اعداد و شمار سے چار فیصد کم ہیں۔ امریکی تاریخ میں شرح پیدائش کی یہ کم ترین سطح ہے۔15 سے 19 سال عمر کے درمیان نوجوانوں جوڑوں میں بھی پیدائش کی شرح تیزی سے گرنے لگی ہے۔