لاہور (لیڈی رپورٹر) ویلنٹائن ڈے کا ہمارے کلچراور دین سے کوئی تعلق نہیں، یہ محبت نہیں بلکہ بے راہروی کے عام کرنے کا دن ہے جس سے ہماری نوجوان نسل بری طرح تباہ ہورہی ہے، حکومت پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین نے گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا۔مسلم لیگ ن کی سینیٹرنزہت عامر صادق اور رکن پنجاب اسمبلی غزالہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلامی اقدار کے فروغ سے ہی ہم مضبوط ہو سکتے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے جیسی روایات کے خالقین بھی اب ایسی بے ہودہ اور فرسودہ روایات سے تنگ ہیں۔ پاکستان میں سازش کے تحت نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔تحریک انصاف کی رہنما شمسہ علی اور طلعت نقوی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے عشق وعاشقی کے فروغ کا بے ہودہ سلسلہ ہے جو نوجوان نسل کو راہِ راست سے بھٹکانے اور تعلیمات ِ اسلام سے دور کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ جماعت اسلامی کی رہنماو¿ں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور عافیہ سرور نے کہا کہ حیاءاسلامی تہذیب کی طاقت ہے۔ ہم اس دن کو حیا ڈے کے طور پر منارہے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے جیسی روایات کا اسلام سے تعلق نہیں بلکہ مغربی تہذیب کی ناکارہ روایات ہیں۔ میڈیا اس کے حوالے سے پروگرام نہ پیش کرے۔ ق لیگی رہنما¶ں فرخ خان ، ارکان پنجاب اسمبلی ماجدہ زیدی اور سیمل کامران نے کہا کہ ملک کو تہذیب کے لحاظ سے کھوکھلا کرنے کے لیے مغربی تہذیب کو عام کیا جا رہا ہے، اسلام حیا کادرس دیتا ہے،فحاشی کا پھیلاﺅ ملکی تباہی کا سبب بنے گا۔عورت فاو¿نڈیشن کی ممتاز مغل اور نبیلہ شاہین نے کہا کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ عید جیسے تہوار بھی منانا آسان نہیں لوگ غربت کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہیں ایسی صورتحال میںیہ قوم اس قسم کی رسومات پر اخراجات کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
نوجوان نسل بے راہروی کا شکار ہو رہی ہے‘ ویلنٹائن ڈے کا ہمارے کلچر اور دین سے کوئی تعلق نہیں: خواتین رہنما
Feb 14, 2013