بنکاک (ثناءنیوز) تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں مسلح عسکرےت پسندوں نے بدھ کے دن ایک فوجی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شروع ہونے والی لڑائی میں عسکرےت پسندوں کے مقامی سربراہ سمیت 17 عسکرےت پسند مارے گئے۔ فوجی حکام نے بتایا ہے کہ قریب 100 مسلح حملہ آوروں نے جب حملہ کیا تو فوجی اڈے میں ساٹھ فوجی موجود تھے۔ کسی فوجی کی ہلاکت کو رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوج کو اس حملے کی پہلے ہی خبر موصول ہو چکی تھی۔ےہ حملہ تھائی لینڈ اور ملائشیا کی سرحد پر واقع تھائی لینڈ کے میرینز کے اڈے پر کےا گےا۔
تھائی لینڈ: عسکریت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، جوابی کارروائی، 17مارے گئے
Feb 14, 2013