لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءنے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور ایشین چیمپئنز ٹرافی سے فتوحات کے بعد کھلاڑیوںکے حوصلے بلند ہیں اور امید ہے کہ ورلڈکپ تک بہترین ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ٹیم انتظامیہ خودمختار ہے ۔ ورلڈکپ ہمارا ہدف ہے اور ہماری ٹیم اس قابل ہے وہ ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔