کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دیدی گئی۔ کرکٹ بورڈ کا آئندہ چیئرمین منتخب ہو گا جبکہ ذکاءاشرف اپنی 4 سالہ مدت پوری کرینگے۔ گورننگ بورڈ میں 10 نمائندے ہونگے جن میں سے 5 ریجن اور 5 ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ہونگے۔ آئندہ پی سی بی کا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب ہو گا۔