لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میںہونے والی سنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے انعقاد میں میرٹ نظرانداز کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواست میں پنجاب سپورٹس بورڈ سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کھلاڑی راشد عزیز نے عدالت کو بتایا کہ سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے گیارہ سے تیرہ فروری کو ہونے والی بلیئرڈ چیمپئن شپ میں میرٹ کو نظرانداز کیا۔ قواعد کے تحت اس چیمپئن شپ میں چھ اضلاع کی ٹیموں کے چار سو کے لگ بھگ کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا مگر میرٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف تین اضلاع کے من پسند اڑتالیس کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے دعوت دی گئی۔
میرٹ نظرانداز کرنے پر ہائیکورٹ نے پنجاب سپورٹس بورڈ سے رپورٹ طلب کر لی
Feb 14, 2013