زبردستی ڈیوٹی لینے پر سپورٹس آفیسر ریلوے کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ میں زبردستی ڈیوٹی لینے والے سپورٹس آفیسر عطا بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ عطا بٹ نے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں واقع سپورٹس دفتر کے زبردستی تالے توڑ کر قبضہ کر کے کام شروع کر دیا تھا۔ ریلوے سپورٹس بورڈ کے جونیئر کلرک طاہر حسین کی درخواست پر ریلوے پولیس نے عطا بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں کی جانب سے عطا بٹ کے عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سپورٹس آفیسر راشد بٹ کا کہنا تھا کہ مقامی عدالت نے عطا بٹ کو پہلے ہی کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ چونکہ معاملہ کورٹ میں ہے جو بھی احکامات آئیں گے ان پر عمل کیا جائے گا۔ ریلوے سپورٹس آفیسر کی آسامی پر کبھی بھی گزیٹڈ آفیسر کا تقرر نہیں ہوا۔ میں خود گریڈ 16 میں کام کر رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...