لندن، برلن (اے ایف پی) برطانیہ نے تیسرے جوہری دھماکے پر شمالی کورین سفیر کو طلب کرتے کہا یہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ادھر جرمن نے بھی شمالی کورین سفیر کو دفتر خارجہ بلایا اور احتجاج کیا۔ وزیر خارجہ گوڈرویسٹرویل نے کہا شمالی کوریا نے عالمی قانون توڑا ہے۔ برطانوی جونیئر وزیر خارجہ ہوگو سوائر نے کہا ہم اقوم متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ شمالی کوریاکے خلاف مزید سخت اقدامات کرے۔ عالمی برادری ایک آواز ہو کر متحد ہوں۔امریکی اور جنوبی کورین مانیٹرز نے کہا شمالی کوریا 2006, 2009میں کیے گئے جوہری دھماکوں کی نسبت تیسرا زیادہ شدت کا تھا۔