پاکستان بھارت سے دوستی نہ بڑھائے، پسندیدہ ملک کا فیصلہ واپس لے: صلاح الدین

Feb 14, 2013


اسلام آباد (ثناءنیوز + بی بی سی اردو) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستی نہ بڑھائے، بھارت کو تجارت کے لئے پسندےدہ ملک قراردےنے کا فےصلہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دینا کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھٹرکنے کے مترادف ہے۔ بھارتی پارلےمنٹ حملہ کےس مےں سزا پانے والے کشمےری نوجوان محمدافضل گورو کی ےاد مےں بدھ کو جہاد کونسل کے زےر اہتمام نےشنل پرےس کلب مےں سمےنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ہم جہاد کی طاقت سے بھارت کو مجبور کریں گے کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی لاشیں ہمارے حوالے کرے۔ علاوہ ازیں متحدہ جہاد کونسل میں شامل کشمیری جہادی تنظیموں کی طرف سے افضل گورو کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے کانفرنس اور بھارت کی جانب سے حریت پسند نوجوان کی ظالمانہ سزائے موت کےخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ متحدہ جہاد کونسل کے مرکزی رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ افضل گورو کی پھانسی عدالتی دہشت گردی کی تازہ مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین، سیکرٹری جنرل شیخ جمیل الرحمن، نائب صدر محمد عثمان، جمعیت المجاہدین کے جنرل عبداللہ، لشکر طیبہ جموں کشمیرکے رانا افتخار، حرکت المجاہدین کے فاروق کشمیری، جیش محمد کے مفتی اصغر، البدر مجاہدین کے فیصل حیات، البرق مجاہدین کے سلیم بٹ، اسلامک فرنٹ کے بلال بیگ، الجہاد کے چودھری کامران، تحریک جہاد کے وسیم بیگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سید صلاح الدین

مزیدخبریں