اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے اتحا د کرنا ہوتا تو سیاست میں نہ آتا، پی ٹی آئی ٹیکس اور احتساب کا نظام تیار کر چکی ہے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ نے ایک سڑک پر ستر ارب روپے خرچ کئے، بڑی سڑکےں سب کی ضرورت ہے لےکن تعلےم سب سے پہلے پنجاب مےں تعلےمی فقدان ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا چےف الےکشن کمشنر غےر جانبدار ہے الےکشن کسی صورت ملتوی نہےں ہونے دےں گے پانچ سال حکمرانوں کو برداشت کےا۔ تحرےک انصاف ملکی مفاد کے لئے نئے منشور کا اعلان 23 مارچ کو کرے گی، پی ٹی آئی اقتدار مےں آکر کرپشن کے خاتمے کو ےقےنی بنائے گی۔ انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہا ٹکٹوں کی تقسےم مےرٹ پر ہو گی۔ عمران خان ٹکٹ تقسےم نہےں کرے گا۔ موجودہ حکمران بادشاہوں کی طرز پر زند گی گزار رہے ہےں، عوام کا مزےد امتحان مےں نہےں دھکےلنے دےں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان تحرےک انصاف کے پارٹی الےکشن مےں منتخب 80 ہزار نمائندے 23 مارچ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائےں گے۔
نواز شریف سے اتحا د کرنا ہوتا تو سیاست میں نہ آتا: عمران خان
Feb 14, 2013