بینظیر قتل کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کیا جائے : ہائیکورٹ کا انسداد دہشت گردی عدالت کو حکم


راولپنڈی(آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈویژن بنچ نے شہید بے نظیر بھٹو قتل کیس کی 19 فروری سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا ہے ۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے بے نظیر قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے درخواست دائر کی گئی جس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے دو رکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو حکم دیا کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستائیس دسمبر 2007ءکو بے نظیر بھٹو کا قتل ہوا اور چھ سال گزرنے کے بعد بھی کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوسکی ۔عدالت نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اور ملزمان کے وکلاءکو حکم دیا کہ انیس تاریخ سے روزانہ کیس کی سماعت کرے اور تین ماہ میں میرٹ کے مطابق فیصلہ سنایا جائے ۔
بینظیر کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...