سپریم کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

Feb 14, 2013


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم پرویز اشرف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ حشمت حبیب نے درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے چند افراد کے خلاف جعلی اسناد کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان میں سے ایک شخص آصف بروہی کو بینک کا صدر بنا دیا حالانکہ ان کی ڈگری بھی جعلی ہے لہٰذا عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ان پر توہین عدالت لگتی ہے۔
درخواست

مزیدخبریں