کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا جائے گا


راولپنڈی (آئی این پی) چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس (آج) جمعرات کو یہاں جی ایچ کیو میں ہو گی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق (آج) ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس معمول کی کانفرنس ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔
کور کمانڈرز کانفرنس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...