واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے چک ہیگل کو وزیر دفاع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں رائے شماری کے دوران چک ہیگل کی حمایت میں 14 اور مخالفت میں 11 ووٹ آئے، کمیٹی کا ایک رکن غیر حاضر تھا۔ سابق ری پبلکن سینیٹر چک ہیگل کو ایران، اسرائیل اور عراق سے متعلق اپنے موقف پر ساتھی ری پبلیکنز کے تحفظات کا سامنا تھا۔ اب چک ہیگل کا نام سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اگر سینیٹ نے بھی منظوری دے دی تو وہ صدر بارک اوباما کے تحت کام کرنے والے امریکہ کے تیسرے وزیرِ دفاع ہوں گے۔
منظوری