جنرل کیانی کا گوجرانوالہ گیرژن کا دورہ سنٹرل کمانڈ لاجسٹک وار گیمز کا جائزہ لیا


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سنٹرل کمانڈ لاجسٹکس وار گیمز کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کے روز گوجرانوالہ گیرژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ وار گیمز عزم نو سلسلہ کی مشقوں کا حصہ ہے جس کا مقصد فوج کی آپریشنل منصوبوں کو لاجسٹکس کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے عزم نو کے تحت بری فوج، پاکستان کے خلاف بھارت کے جنگی نظریہ ”کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن“ کی مسلسل جانچ کر رہی ہے، جنگی منصوبوں میں تیز رفتار رسد کی کلیدی اہمیت ہے۔ فوج اپنی نقل و حمل اور رسد کو بھارتی جنگی نظریہ کا توڑ کرنے والی حکمت عملی سے مربوط کر رہی ہے۔ آرمی چیف ان مشقوں اور وار گیمز میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
کیانی/ دورہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...